You are here

مرد کی نسبت سے عورت کی قسمیں

×

Error message

Deprecated function: Function create_function() is deprecated in views_php_handler_field->pre_render() (line 202 of /var/www/drupal7-websites/sites/all/modules/contrib/views_php/plugins/views/views_php_handler_field.inc).

اسلام نے بہت سے ضوابط بنائے ہیں جو مرد اور اجنبی عورتوں کے متعلق فیصلہ کرتے ہیں۔

مرد کے اعتبار سے عورت کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں:

  1. یہ کہ عورت مرد کی بیوی ہو:

مرد کے لے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کو دیکھے اور اس سے جس طرح چاہے استفادہ کرے اور یہی چیز عورت کے لئے بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے شوہر کو بیوی کے لئے اور بیوی کو شوہر کے لئے لباس بتایا جو دونوں کے درمیان کے تعلق کی بہترین تصویر کشی ہے کہ دونوں کا یہ تعلق نفسیاتی، جذباتی، جسمانی ہے، چنانچہ فرمایا:۔ ((وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو)) (البقرة: 187) (دیکھو ص 256)۔

  1.  یہ کہ عورت اس کے ليے اجنبی ہو:

اجنبی عورت ہر وہ عورت ہے جو مرد کے محارم میں نہ ہو چاہے وہ اس کے رشتہ داروں میں سے ہو، جیسے چچازاد بہن یا پھوپی زاد بہن یا خالہ زاد بہن، یا اس کی بھاوج ہو یا خاندان کے رشتہ داروں میں سے ہو، یا رشتہ داروں میں سے نہ ہو اورنہ اس سے خاندانی یا سسرالی رشتہ لگتا ہو۔
اسلام نے ایک اجنبی عورت کے تعلق سے کچھ قواعد و قوانین بنائے ہیں تاکہ عزت کی حفاظت ہو اور شیطان کا سدّ باب ہو، جس نے انسان کو پیدا کیا وہ اس کی مصلحت زیادہ بہتر جانتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔ ((خبر دار وہی جانتا جس نے پیدا کیا، پھر وہ باریک بین اور باخبر بھی ہے))۔              (الملك: 14).

  1. یہ کہ عورت اس کے محارم میں سے ہو:

محرم عورتوں کا مطلب ہر وہ عورت جس سے شادی کرنا ہمیشہ کے لیے حرام ہو، اور یہ محرم عورتیں درجہ ذیل ہیں :

نسب  1

 اس کی ماں یا دادی یا نانی اور اس کے بعد اوپر تک۔

2 اپنی بیٹی یا پوتی یا نواسی اور اسی طرح نیچے تک۔
3 حقیقی بہن یا سوتیلی بہن۔
4 حقیقی پھوپی جو کہ باپ کی حقیقی بہن ہو، یا باپ یا ماں کی طرف سے بہن ہو،اسی میں باپ یا ماں کی پھوپی بھی داخل ہے۔
5 حقیقی خالہ جو کہ ماں کی سگی بہن ہو، یا سوتیلی یا اخیافی بہن ہو، اس میں باپ اور ماں کی خالہ بھی داخل ہے۔
6 سگے بھائی کی بیٹی یا سوتیلے بھائی یا اخیافی بھائی کی بیٹی ہو، اور نیچے تک، جیسے بھائی کے بیٹے کی بیٹی۔
7 سگی بہن کی بیٹی یا سوتیلی یا اخیا فی بہن کی بیٹی، اور نیچے تک، جیسے بہن کی بیٹی، بیٹی کی بیٹی۔
رضاعت 8 بیوی کی ماں، چاہے بیوی اس کی زوجیت میں ہو یا مطلقہ ہو۔ اس کی ماں مطلق محارم میں سے ہے، اسی طرح بیوی کی ماں کی ماں۔
9 بیوی کی بیٹی جو اس کے صلب سے نہیں ہے۔
10 بیٹے کی بیوی، اور نیچے تک، جیسے بیٹے کے بیٹے کی بیوی اور بیٹی کے بیٹے کی بیوی۔
11 والد کی بیوی، اوپر تک، جیسے باپ کے باپ کی بیوی اور ماں کے باپ کی بیوی۔
خاتمہ 12

رضاعی ماں، وہ عورت جس نے پیدائش کے ابتدائی دو سال میں پیٹ بھر کے پانچ مرتبہ دودھ پلایا ہو، چنانچہ اسلام نے اس رضاعت کی وجہ سے اس کا حق مقرر فرمایا۔

13

رضاعی بہن، اس عورت کی بیٹی جس نے اسے بچپن میں دودھ پلایا جیسا کہ اس کا ذکر گذر چکا ہے۔ اس طرح وہ تمام قرابتیں رضاعت سے حرمت والی بن جاتی ہیں جو نسب کی وجہ سے حرمت والی ہیں جیسے رضاعی پھوپی، خالہ، بھتیجی، بھانجی وغیرہ۔

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔