You are here

پانچ ضروری امور ۔

یہ وہ بڑی مصلحتیں ہیں جن کا انسان کے لیئے       با عزت زندگی گذار نے کے لیۓ ضروری ہیں,تمام شریعتوں نے ان کی حفاظت کا حکم دیا  اور اس کی مخالف باتوں سے منع کیا۔

اسلام نے ان کی حفاظت اور رعایت کا اہتمام کیا تا کہ مسلمان اس دنیا میں امن و اطمینا ن سے زندگی گذارسکےنیزدنیا اور آخرت دونوں کو سنوارے۔

مسلم معامشرہ بحیثیت ایک متحد قوم کی طرح ہوتا ہے ایسے ہی جیسے ایک عمارت اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تھا مے رکھتا ہے اور ایک جسم کی طرح جس کا ایک عضو بیمار ہو نےپر سارا جسم بخار اور بے خوابی سے متاثر ہو جاتا ہے اور اس کی حفاظت دو باتوں کےذریعہ کی جا ئیگی۔

  1. اس کوقائم رکھنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا۔
  2. بے کار چیزوں اور خلل والی باتوں سے اس کی نگہدا شت کرنا۔

دین   :

یہی توبڑا معاملہ ہےجس کی خاطر اللہ تعالٰی نےانسانوں کی تخلیق فرمائ اوررسولوں کو مبعوث فرمایا تاکہ اس پیغا م کوپہنچا ئیں اور اس کی حفا ظت کریں جیسا کہ اللہ تعا لٰی نے فرما یا :۔ ((ہم نے ہر امت میں  رسول بھیجا کہ ( لوگو )  صرف اللہ کی عبادت کرو  او راس کے سوا  تمام معبودوں سے بچو)) ۔ } |(النحل: 36).:

اسلام نے دین کی صیا نت وحفاظت کا اہتمام کیا ہر اس چیز سے جو اسے خراب کرے اور اس کی اصلیت کوشرک,خرافات,بدعات,نافرمانیوں اور حرام چیزوں کے ارتکاب سےمتأ ثر کرے۔

جسم:

اللہ تعالٰی نے انسا نی نفس کی حفاظت کا حکم دیا حتیٰ کہ اس کی خا طر حرام کے ارتکاب کی ضرورت پڑے چنا نچہ بحا لت مجبوری ایسا کر نے پر مؤ اخذ۱ہ نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعا لٰی نے فر ما یا::} |(( پھر جو مجبور ہو جائے  اور  حد  سے بڑھنے والا  اور  زیادتی کر نے والا نہ ہو  ,اس پر  ان کے کھانے میں  کو ئ گناہ نہیں  ,اللہ تعالیٰ  بخشش کرنے والا   مہربان ہے  )) ۔(البقرة: 173).

کسی نفس کو قتل کرنے اور اسے نقصا ن پہنچا نے سے منع کیا گیا چنا نچہ اللہ تعا لٰی نے فر مایا : ۔ (( اور اپنے ہاتھوں  ہلاکت میں  نہ پڑو  )) |(البقرة: 195).۔

حدودا ورسزاؤں   کو مشروع قرار دیا گیا جو لوگوں پر نا حق حملے کر نے سے روک لگا تی ہیں  بصرف نظر اس کے کہ ان کا دین کیا ہے چنانچہ  اللہ تعا لٰی نے فرما یا ۔: (( ائے  ایمان والو  ! تم پر مقتو لوں کا  قصاص لینا  فرض کیا گیا ہے   )) ۔} |(البقرة: 178).۔۔

عقل۔

اللہ تعالٰی عزوجل نے ہر اس چیز سے منع فر مایاجو عقل وفہم کو متأ ثر کر تی ہیں کیوں کہ عقل اللہ کی ہم انسانوں پر اعظم ترین نعمت ہے۔ اسی میں انسان کی کرامت مضمر ہے نیز اسی پر دنیا  وآخرت میں سؤال وحساب کا معا ملہ  ہے۔

۔۔اسی لیے ٔ اللہ تعالٰی  نے شراب اور منشیات کوبشمول تمام اقسام کے حرام قرار دیا اور اسے شیطا نی عمل بتا یا,اللہ تعالٰی نے فرما یا :۔ ((ائے ایمان والو ! بات  یہی ہے کہ  شراب اور  جوا  او ر تھان  او ر فال نکالنے کے پانسے  کے تیر  یہ سب گندی باتیں  ,شیطانی کام  ہیں  ان سے بالکل الگ  رہو  تا کہ تم  فلاح یاب ہو )) ۔ } |(المائدة: 90).۔۔

نسل :

اسلام نے انسا نی نسل اور خا ندا نی نظا م جس میں بچوں کیاعلٰی قدروں پر تربیت ہو تی ہےنہ صرف اس کا اہتمام کیا بلکہ اس کی حفاظت پر زور دیا اور یہ  بات شریعت کے بہت سے احکام میں واضح ہوتی ہے۔منجملہ ان کے::

  •  اسلام نے شادی کرنے کی ترغیب دی اور اس میں آسا نی اختیار کرنے کو کہا اور اس کو انجام دینے میں مبالغہ سے احتراز کر نے کی تا کید کی ,چنانچہ اللہ تعا لٰی نے فر مایا ۔:   (( تم میں  سے جو  مرد عورت  بے نکاح  کے ہوں  ان کا نکاح کر دو  ))۔ |(۔(نور۔۳۲ )
  • ا سلام نے تمام گنا ہ کے سبب بننے والے تعلقات کو نہ  صر ف حرام قرار دیا  بلکہ ان تمام راستوں کا سدّ باب فرمایا جو اس کی طر ف لے جا تے ہیں :۔ ((خبر دار زنا کے قریب  بھی نہ پھٹکنا کیوں کہ وہ بڑی  بے حیائ  ہے او ر بہت ہی بری  راہ ہے   )) ۔ | ۔(الإسراء: 32).۔
  • لوگوں کے انساب واعراض میں تہمت لگانے سے نہ صر ف منع کیا بلکہ اسے کبیرہ گناہ بتایا اور اس کے مر تکب کودنیا میں مقررہ سزا کی وعید سنائ ,آخرت  میں جو عذاب ہوگا اس کے علاوہ ہوگا
  •  مرد و عورت کو شرف و عزت کی حفاظت کا حکم دیا بلکہ اپنی اور گھر والوں کی عزت کے دفاع میں قتل کیۓ جا نے والے کو شہیدبتایا۔

ما ل ۔

اسلا م نے مال کی حفا ظت روزی کی طلب کے لیۓجدوجہدکو ضروری قراردیا,معا ملات ولین دین اور تجارت کو مبا  ح قرار دیا ۔

اور اس کی حفاظت کی خاطرسود,چوری,دھوکہ ,خیا نت اور لوگوں کے مال کو باطل طریقہ سے کھانے کو حرام قرار دیا اس پر قرآن نےسخت سے سخت ترین سزا کی وعید سنانئ۔

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔