You are here

اسلام عالمی دین ہے

دین اسلام بشمول ان کی مختلف ثقافتیں، نسلیں، عادتیں، اور ممالک تمام قوموں کے لیے رحمت وھدایت بن کر آیا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (( اور ہم نے آپ کو تمام جہاں والوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے )) ۔ (الأ نبیاء: 107)
اسی لیے اسلام قوموں کی عادات وتقالید کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہےاور مسلمانوں کواس میں تبدیلی لانے کا پابند نہیں بناتا بجز اس صورت کے کہ جس میں اسلام کے کسی حکم کی مخالفت ہو اور جس عادت میں اسلام کی مخالفت نظر آ ئے اس میں شریعت کے مطا بق تبدیلی ضروری ہے، کیوں کہ جس نے حکم دیا ہے یا منع فرمایا وہی علیم و خبیر سبحانہ وتعالیٰ کی ذات ہے، اللہ پر ہمارے ایمان کا تقاضہ یہ ہے کہ اس کی شریعت پر عمل کریں۔
یہاں یہ تنبیہ کردینا مناسب ہے کہ مسلمانوں میں رائج عادتیں جن کا اسلام سے کوئ تعلق نہیں ہے مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اس عادت کو اپنائے یا اس کی پابندی کرے کیوں کہ یہ لوگوں کی عادتوں اور ان کے لیے مباح آپسی معاملات کی ایک قسم ہے۔

پوری سرزمین اللہ کی عبادت کی جگہ ہے:

اسلام نے پوری زمین کو زندگی بسر کرنے اور اللہ کی عبادت کرنے کے لیے قابل استعمال تصور کرتا ہے، نہ کوئی شہر اور نہ کوئی مخصوص مقام ہے جس کی طرف مسلمانوں کو ہجرت کرنا اور وہاں رہائش اختیار کرنا لازمی ہے، البتہ اعتبار اس بات کا ہے کہ اللہ کی عبادت ممکن ہو۔
مسلمان پر ضروری نہیں ہے کہ وہ دوسری جگہ کی ہجرت کرے، ہاں اگر اسے اللہ کی عبادت سے منع کیا جائے تو دوسری ایسی جگہ منتقل ہوسکتا ہے جہاں پر وہ اللہ کی عبادت کرسکے، جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے: (( اے میرے ایمان والے بندو! میری زمین بہت کشادہ ہے سو تم میری ہی عبادت کرو )) ۔(العنكبوت: 56)۔

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔