اذان

اللہ نے لوگوں کو بلانے کے لئے اذان مشروع کیا ہے اور اس میں وقت کے داخل ہونے کا اعلان بھی ہے اور اقامت کو نماز کے لئے کھڑے ہونے کی اطلاع کے ليے مشروع کیا ہے، پہلے مسلمان نماز کے لیے جمع ہوتے تھے پھر نماز کا انتظار کرتے، اس کی نداء کا انتظام نہیں تھا، ایک دن لوگوں نے اس کے بارے میں کلام کیا، کسی نے کہا نصاریٰ کی مانند (ناقوس) کو اختیار کرو، کسی نے کہا: بلکہ یہودیوں کے جیسا سینگ ہو، حضرت عمررضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیوں نہ کسی آدمی کو نماز کی نداء کے ليے بھیج دیتے، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا:۔ ((اے بلال اٹھو اور اذان دو))۔(البخاري: 579، مسلم: 377).

اذان و اقامت کا طریقہ

  • اذان واقامت کا جماعت کے ليے ہونا ضروری ہے نہ کہ فرد واحد کے ليے، اگر سبھوں نے جان بوجھ کر ترک کردیا نماز تو درست ہوگی مگر گناہ ہوگا۔
  • سنت یہ ہے کہ اذان زور سے دی جائے اور اچھی آواز میں تاکہ لوگ اسے سنیں اور نماز کے لئے آئیں۔
  • اذان واقامت کے نبی ﷺ سے کئی ایک طریقے نقل کئے گئے ہیں، ان میں زیادہ مشہور درج ذیل ہے : 

اذان:

لا حول ولا قوة إلا بالله کا مطلب یہ ہے کہ عبادت اور اس کی ادائیگی کے ليے اللہ کی توفیق اور مدد کے بغیر بندے کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ 

1

الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر، الله أكبر. (اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے)۔

2

أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله (میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود بر حق مگر اللہ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہےکوئی معبود برحق مگر اللہ)۔

3

أشهد أن محمداً رسول الله، أشهد أن محمداً رسول الله. (میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں)۔

4

حي على الصلاة، حي على الصلاة.(آؤ نماز کی طرف۔ آؤ نمازکی طرف)۔

5

حي على الفلاح، حي على الفلاح۔ ( آؤ کامیابی کی طرف۔آؤ کامیابی کی طرف)۔

6

الله أكبر، الله أكبر.(اللہ سب سے بڑاہے،اللہ سب سے بڑا ہے)۔

7

لا إله إلا الله.(نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ)۔

اقامت:

1

 الله أكبر، الله أكبر (اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے)۔

2

أشهد أن لا إله إلا الله (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں)۔

3

أشهد أن محمداً رسول الله (میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں)۔

4

حي على الصلاة (آؤ نماز کی طرف)۔

5

حي على الفلاح (آؤ کامیابی کی طرف)۔

6

قد قامت الصلاة، قد قامت الصلاة۔ (نماز کھڑی ہو گئی، نماز کھڑی ہوگئی)۔

7

الله أكبر، الله أكبر. (اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے)۔

8

لا إله إلا الله۔ (اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں)۔

مؤذن کے بعد الفاظ کا دہرانا:

مؤذن کے کہنے کے بعد اذان کے الفاظ کو دہرانا مستحب ہے، مؤذن جیسا کہتا ہے آدمی ویسے ہی کہے، البتہ (حي على الصلاة اور حي على الفلاح کی جگہ: (لا حول ولا قوة إلا بالله) کہے۔

اذان کے مکمل ہونے پر اذان سن کر یہ دعا پڑھے: (اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمداً الوسيلة والفضيلة وابعثه المقام المحمود الذي وعدته)۔(( اے اللہ! اس دعوت کامل اور قائم ہونے والی نماز کے رب! عطا کر محمد ﷺ کو خاص تقرب اور خاص فضیلت، اور انہیں فائز فرما اس مقام محمود پر جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے، یقیناً تو وعدہ خلافی نہیں کرتا)۔ 

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔