میت کی تدفین

میت کو اس قدر دفن کرنا کافی ہے جس سے درندوں سے حفاظت ہو اور سیلابی ریلوں سے بہے جانے کا خطرہ نہ ہو، نیز جسم کی بو کے لیے مانع ہو۔

قبر یا تو جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہوتی ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہوتى ہے۔

اس ضمن میں چند باتوں کا خیال رکھا جانا ضروری ہے:

  1. میت کو غسل دینے اور اس کی تجہیز و تکفین پھر نماز جنازہ سے فراغت کے بعد اس کی تدفین میں جلدی کرنا مستحب ہے۔
  2. ضرورت کے مطابق قبر کو گہرا کھودنا اور اس کو کشادہ کرنا، اس قدر کافی ہے کہ بو باہر نہ جائے اور درندوں سے حفاظت ہو اور سیلابی ریلوں سے قبر اور جسم محفوظ رہیں۔
  3. لحد کی شکل میں قبر بنائى جا سکتی ہے اور بشکل شق بھی، قبر ہر شہر کی زمین کی طبیعت اور اس کے ماحول کے مطابق بنائى جاسکتی ہے۔
  4. میت کو سید ھے پہلو پر رکھنا اور قبلہ رخ کرنا مستحب ہے۔
  5. تدفین کے کام کو انجام دینے والےکو میت کے قبر میں رکھنے کے بعد یہ کہنا مستحب ہے : «باسم الله وعلى ملة رسول الله»((اللہ کے نام سے اور رسول اللہ ﷺ کی ملت پر ہم رکھ رہے ہیں)) (الترمذي 1046، ابن ماجه 1550).
  6. مناسب ہے کہ خواہ قبر شق ہو یا لحد، اینٹ (یعنی کچی مٹی اور گھاس) یا بانس کی لکڑی یا پتھر وغیرہ سے لاش کو اچھی طرح چھپا دیا جائے اور پھر اس پر مٹی ڈال دی جائے۔ 
  7. جولوگ جو تدفین کے وقت حاضر ہیں ان کا میت پر مٹی ڈالنے میں شریک ہونا مستحب ہے اور آپ ﷺ نے بھی ایک میت پر تین مرتبہ اپنے مبارک ہاتھوں سے مٹی ڈالا (دار قطنی : 1565)۔
  8. ایک بالشت قبر کو اونچی کرنا مستحب ہے تا کہ قبر کی پہچان ہو اور لوگ اس کی ایذاء اور اس پر چلنے سے گریز کر سکیں، قبر کے بنانے میں مبالغہ سے کام لینا حرام ہے،اس بارے میں ممانعت آئی ہے کیونکہ یہ میت کی تعظیم اور اللہ عزوجل کے شرک کا ذریعہ بنتا ہے۔
  9. تابوت (وہ صندوق جس میں جنازہ رکھا جاتا ہے) میں دفنانا مکروہ ہے، ضرورت پر ایسا کیا جاسکتا ہے۔

تد فین کے بعد کا مرحلہ

جو لوگ تدفین میں حاضر ہیں ان کے لیے مستحب ہے کہ تدفین کے بعد میت کے لیے انفرادی طور پر ثبات قدمی اور مغفرت کی دعا کریں، نبی ﷺ نے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کی تدفین کے بعد فرمایا: ((اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعاء کرو اور اس کے لیے ثابت قدمی کا سؤال کرو، کیونکہ اس سے ابھی پوچھا جارہا ہے))۔ (أبو داود: 3223).

میت کے ليے تدفین کے بعد مغفرت، رحمت اور ثابت قدمی کی دعا کرنا مشروع ہے۔

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔