You are here

اسلام اعتد ال والا دین ہے۔

اسلام تو اعتدال والا دین ہے جس مین نہ تسا ہل ہےاورنہ تفریط ہے نیز وہ تشدد اور غلو سے پا ک ہےاوریہ بات دین کے شعائر اور عبادات میں واضح ہے۔

اسی لیے رسول اللہ ﷺ  اور آپ کےصحا بہ ؓ اور ایمان والوں کواللہ تعا لٰی کی طر ف سےاعتدال کی تاکیدکی گئ اور اس کی تکمیل ذیل میں مذکورہ دو باتوں کی رو رعایت سے ہوگی۔

اللہ تعا لٰی نے فر ما یا ۔:((پس آپ جمے رہیے  جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا  ہے  او ر وہ لوگ بھی  جو  آپ  کے ساتھ توبہ کر چکے ہیں  , خبر دار تم حد سے نہ بڑھنا  ,اللہ تمہارے  اعمال کا دیکھنے  والا ہے )) ۔ } هود 112).

یعنی حق پر ڈٹ جاؤ اور اس میں کوشش کروبغیر کسی مبالغہ  او ر زیادتی کے  او رنہ  اس میں کوئ تکلّف ہو  ۔

جب رسول ﷺ اپنے اصحابؓ کوحج کا کوئ عمل سکھاتے تو آپﷺ انھیں غلو سے بچنے کی تنبیہ فرماتے اور انھیں  یہ بتاتے کہ یہی پچھلی امتوں کی ہلاکت کا سبب بنا چنانچہ فرمایا :۔(( دین میں غلو کرنےسےبچو,تم سے پہلےکے لوگوں کو  دین میں غلو نے ہلاک کیا ))۔            (ابن ماجه 3029).
 

اسی لیۓ آپ ﷺ نےفرمایا:۔(تم پروہی کام فرض ہے جو تم کر سکتے ہو ) ۔  (البخا ری ۔۱۱۰۰ )۔

رسول اللہ  ﷺ نے اپنی  بعثت کی حقیقت کو واضح فرما دیا اور یہ کہ لو گوں کو ان کی طا قت سے زیا دہ مکلّف نہیں کیا بلکہ شریعت نے تعلیم ,حکمت وتیسیرکو لےآیا جیسا کہ فرمایا :۔ (( مجھے اللہ نے مشکل میں ڈالنے  اور  نہ کسی  کے لئے  پریشانی کا سبب بننے  بھیجا  بلکہ آسانی پیدا   کر نے والا معلم بنا کر بھیجا )) ۔(مسلم ۔۔۱۴۷۸ )                               

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔