You are here

مختلف مواقع کی دعائیں

صبح اور شام کی دعائیں

آیت الكرسی (دیکھئے ص 277)

معوذات (دیکھئے ص 278)

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم

(اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ زمین اور آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی ہے، وہ سننے اور جاننے والا ہے)۔
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: جو بندہ اس دعا کو صبح شام روزنہ تین مرتبہ کہتا ہے تو کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔(ترمذی: 3388)۔

رضيت بالله رباً، وبالإسلام ديناً، وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبياً 

(میں اللہ تبارک و تعالی کے رب ہونے کے اعتبار سے، اسلام کو بحیثیت دین ماننے، اور محمدﷺ کے نبی ہونے سے راضی ہوں)۔
نبی ﷺ نے فرمایا جب کوئی بندہ صبح اور شام کرتے وقت اس دعاکو تین مرتبہ کہتا ہے : ‘‘رضيت بالله رباً وبالإسلام ديناً وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبياً’’ تو اللہ کا حق ہے کہ اللہ اس شخص سے قیامت کے دن راضی ہو جائے۔(أحمد: 18967)۔

اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت. 

(اے اللہ تو میرا رب ہے، تو نے مجھے پیدا کیا، میں تیرا بندہ ہوں، میں اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدہ پر ہوں۔ میں تیرے ذریعہ سے اس شر سے پناہ چاہتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ہے، میں تیرے سامنے تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں جس کو تو نے میرے اوپر کیا ہے۔ اے اللہ تو مجھے بخش دے کیوں کہ تیرے علاوہ کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں)۔
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : جس نے دن میں اس پر یقین کرتے ہوئے پڑھا اور اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا تو وہ اہل جنت میں سے ہے اور جس نے یہ دعا رات میں یقین کرتے ہوئے کہا اور صبح ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا تو ایسا شخص جنتی ہے۔(بخاری: 5947)۔

أصبحنا وأصبح الملك لله، والحمد لله، لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك، وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، رب أسألك خير ما في هذا اليوم وخير ما بعده، وأعوذ بك من شر ما في هذا اليوم وشر ما بعده، رب أعوذ بك من الكسل، وسوء الكبر، رب أعوذ بك من عذاب في النار وعذاب في القبر (مسلم 2723) 

میں نے اور کائنات نے اللہ کے ليے صبح کی۔ اللہ ہی حقیقی معبود ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے حمد و ثناء ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس دن اور اس کے بعد (کے دنوں)کے خیر کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس دن اور اس کے بعد کے (دنوں کے) شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ میں تجھ سے سستی اور کبر کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ میں تجھ سے عذاب قبر اور جہنم کے عذاب سے پناہ چاہتا ہوں۔ اور جب بندہ صبح کرے تو صبح کے الفاظ کو شام سے بدل دے

کھانے کے وقت کی دعا

کھانے سے پہلے کی دعا

جب تم میں سے کوئی کھانا کھائےتو کہے (بسم الله) 
اور جب کھانے کے شروع میں کہنا بھول جائے تو کہے بسم الله في أوله وآخره (سنن الترمذی: 1858، 3264)

کھانے سے فارغ ہونے کے وقت

جس نے کھانا کھا لیا وہ شخص کہے الحمد لله الذي أطعمني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة، (تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلا یا اور میری بغیر کسی طاقت اور قوت کے روزی دی) اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دئے جائیں گے۔(سنن الترمذی: 3458، سنن أبی داؤد: 4023)

گھر کی دعائیں

گھر میں داخل ہونے کی دعا

جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہو تو کہے: اللهم إني أسألك خير المولج، وخير المخرج، بسم الله ولجنا، وبسم الله خرجنا، وعلى الله ربنا توكلنا، (اے اللہ میں تجھ سے بہترین داخل ہونے کی جگہ، اور بہترین نکلنے کی جگہ کا سوال کرتا ہوں، میں اللہ کے نام سے گھر میں داخل ہوتا ہوں اور اللہ کے نام سے گھر سے باہر نکلتا ہوں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتا ہوں) پھر گھر والوں کو سلام کرے۔(أبو داود: 5096).

گھر سے باہر نکلنے کی دعا

«بسم الله توكلت على الله، لا حول ولا قوة إلا بالله، اللهم أعوذ بك أن أَضلَّ، أو أُضَل َّ، أو أَزِلَّ، أو أُزَلَّ، أو أظلِم، أو أُظلم، أو أجهل، أو يجهل علي» 
میں اللہ کے نام سے گھر میں داخل ہوتا ہوں اور اللہ کے نام سے گھر سے باہر نکلتا ہوں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتا ہوں۔ اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں کہ میں گمراہ ہوجاؤں یا گمراہ کیا جاؤں۔ میں پھسل جاؤں یا پھسلایا جاؤں، ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا جہالت سے پیش آؤں یا مجھ سے جہالت سے پیش آیا جائے۔ (أبو داود: 5094 5095-).

سونے کے وقت کی دعا

سونے کی دعا

باسمك اللهم أموت وأحيا
 اے اللہ میں تیرے ہی نام سے مرتا اور جیتا ہوں۔ (البخاري 5953، مسلم 2711).

نیند سے بیدار ہونے کی دعا

الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور 
تمام تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کے پاس اکٹھا ہونا ہے۔ (البخاري: 5953، مسلم: 2711).

اذان اور مسجد 

مسلمان کے ليے مؤذن کے جواب میں وہی کلمات دہرانا مشروع ہے مگر جب مؤذن (حي على الصلاة) اور (حي على الفلاح) کہے تو آدمی کہے (لا حول ولا قوة إلا بالله)۔

اور اذان کے ختم ہونے کے بعد کہے: (اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة، آت محمداً الوسيلة والفضيلة، وابعثه مقاماً محموداً الذي وعدته) (اے اللہ اس دعوت کامل اور قائم ہونے والی صلاۃ کے رب! تو محمد ﷺ کو خاص تقرب اور فضیلت عطا فرما اور انہیں مقام محمود پر فائز فرما جس کا تو نے وعدہ کیا ہے، یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔)اللہ کے رسول ﷺ نے ایسے شخص کو بشارت دی ہے کہ وہ میری شفاعت کامستحق ہے۔(البخاري: 589).

 مسجد میں داخل ہونا

(بسم الله، والصلاة والسلام على رسول الله، اللهم اغفر لي ذنوبي، وافتح لي أبواب رحمتك) اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ نبی ﷺ پر درود سلام ہو، اے اللہ میرے گناہوں کو بخش دے اور اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب باہر نکلے تو کہے: (بسم الله، والصلاة والسلام على رسول الله، اللهم افتح لي أبواب فضلك). اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ نبی ﷺ پر درود سلام ہو، اے اللہ میرے ليے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔

فرض نماز کے بعد

 استغفر الله تین مرتبہ کہے۔

(اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام) اے اللہ تو سلامتی ہے، تیری طرف سے سلامتی ہے، اے صاحب جلال و اکرام تیری ذات بابرکت ہے۔

سبحان الله کہتے ہوئے 33 مرتبہ اللہ کی تسبیح بیان کرے، الحمد الله کے ذریعہ 33 مرتبہ اللہ کی حمد بیان کرے، اور الله اکبر کہتے ہوئے 33 مرتبہ اللہ کی بڑائی بیان کرے، اور اس دعا کے ذریعہ سو پورا کرے: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير (مسلم: 597).
اللہ کے رسول ﷺ نے اس شخص کو بشارت دی ہے جو اس دعا کو پڑھ لیتا ہے کہ اس کے گناہ معاف کر دئيے جائیں گے گرچہ سمندر کے جھاک کے برابر ہوں۔ (مسلم: 597).

آيت الكرسي پڑھنا ( دیکھئيے ص 277)

معوذات پڑھنا ( دیکھئيے ص 278)

آسان رہنمائے مسلم

آسان رہنمائے مسلم کی ویب سائٹ کتاب "آسان رہنمائے مسلم" کا الکٹرانک نسخہ ہے۔ یہ شرکۃ الدلیل المعاصر کا ایک پروجیکٹ ہے، جسے زائد از پندرہ زبانوں میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کے مشمولات متعدد معیاری الکٹرانک شکلوں میں موجود ہیں۔